وہاڑی ‘ ڈپٹی کمشنر کا رجسٹری برانچ کا دورہ ‘ فرائض میں غفلت پر محرر معطل ‘ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا حکم

وہاڑی ‘ ڈپٹی کمشنر کا رجسٹری برانچ کا دورہ ‘ فرائض میں غفلت پر محرر معطل ‘ ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ کسی بھی دفتر میں کرپشن اور ٹاوٹ مافیا کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔عوام اپنے کاموں کے لیے خود آئیں(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

ٹاؤٹ ما فیا کا سہارا نہ لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل آفس بورے والا کے اچانک دورہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا حسنین خالد سنپال بھی موجود تھے۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے رجسٹری برانچ کا وزٹ بھی کیا جہاں پر ایک رجسٹری محرر کو اپنے فرائض سے غفلت برتنے پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے رجسٹری برانچ میں تعینات نائب قاصد کو بھی فوری طور پر تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ اسی طرح وہاں پرموجود ایک ٹاوٹ کو گرفتار بھی کروایا گیا۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے رجسٹری برانچ کا ریکارڈ یکم فروری سے قبضہ میں لے کر ان کی جانچ پڑتال کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ اگر ریکارڈ میں کوئی کوتاہی یا کمی بیشی پائی گئی تو اس میں ملوث تمام اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر جاری تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے لینڈ ریکارڈ سنٹر بوریوالہ کابھی اچانک دورہ کیا۔ اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ دفتروں میں مڈل مین کا رول کسی صورت برداشت نہیں کیا جا ئے گا۔ عوام ٹاوٹ مافیا سے دور رہیں۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اس موقع پر مختلف کاونٹرزکو چیک کیا اور سائلین سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے مزید کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر پر عملہ کی کمی کو بہت جلد پوراکیا جائے گا۔ جس سے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے گا۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر کے باہر پودے وغیرہ لگائے جائیں تاکہ خوبصورتی کا احساس پیدا ہو اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جا ئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -