ہائیکورٹ ‘ اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں 2,2 مرتبہ عمر قید کی سزا پانیوالے دو ملزموں کو بری کرنیکا حکم

ہائیکورٹ ‘ اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں 2,2 مرتبہ عمر قید کی سزا پانیوالے دو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصو صی ) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث 2 ،2 بار عمر قید کی سزا پانے والے 2 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

فاضل عدالت میں ملزمان آصف سہیل اور عاصم سہیل نے کونسل جیمز جوزف کے ذریعے اپیلیں دائر کی تھی کہ تھانہ کینٹ نے 30 مارچ 2013 کو مقامی موٹر سائیکل شوروم کے مالک محمد سلیمان کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا کہ وہ اپنی دوکان سے واپس گھر آرہا تھا کہ راستے میں درخواست گزاروں نے اسے روکا اور اس کے کم عمر بیٹے ریحان کو اغواء کرلیا تھا اور بعدازاں 2 کروڑ روپے تاوان مانگا ور لورا لائی کے علاقہ میں عزیر جعفر اور عثمان کے ذریعے 1 کروڑ روپے وصول کیے اور اسکے بیٹے کو 9 مئی کو ملتان ٹمبر مارکیٹ پھینک گئے تھے جس پر خصوصی عدالت نے انہیں 2،2 بار عمر قید کی سزا کا حکم دیاتھا جبکہ وہ بے قصور ہیں اور گواہوں کے بیانات میں بھی تضاد ہے اس لیے بری کرنے کا حکم دیا جائے۔