مختلف واقعات میں 5 جاں بحق ‘ لڑکی کی خودکشی ‘ بچے کی لاش برآمد

مختلف واقعات میں 5 جاں بحق ‘ لڑکی کی خودکشی ‘ بچے کی لاش برآمد

  

ملتان ‘ رحیم یار خان ‘ خانپور ‘ کوٹ ادو ‘ ڈیرہ غازیخان (وقائع نگار ‘ نمائندگان پاکستان ) مختلف واقعات میں 5 جاں بحق ‘ لڑکی کی خودکشی ۔ملتان سے وقائع نگار کے مطابق شجاع آباد خانگڑھ روڈ پر واقع گھر میں اچارپائی کے نیچے آگ لگا کر سونے والی خاتون سمیت سامان جل کر راکھ بن(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

گیا۔ریسیکیو ذرائع کے مطابق شجاع آباد خان گڑھ روڈ پر واقع ممتاز حسین کے گھر میں اچانک آگ گئی۔آگ ممتاز کی بیوی چارپائی کے نیچے آگ لگا کر سو گئی۔جس نے خاتون سمیت کمرے میں پڑے سامان کو جلاکر راکھ بنا دیا۔اور چالیس سالا ریحانہ دم توڑ گئی۔جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔ رحیمیار خان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ہوٹل کی چھت سے گیارہ سالہ بچے کی لاش بر آمد ۔تفصیلات کے مطابق ہوٹل کی چھت سے بلدیہ ملازم ریاض کے معزور 11سالہ بیٹے تنویر کی ہے ۔ 11سالہ لڑکا بھیک مانگتا تھا ۔ اور ایک بازو سے معزور تھا ۔ جبکہ بلدیہ ملازم ریاض کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو زہر دیکر قتل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی ہے ۔جبکہ گونگا بہرہ معمر شخص ریلوے لائن عبور کرنے کے دوران کراچی سے لاہور جانے والی خیبر میل کی زد میں آگیا زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر جاں بحق تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والا بستی چندرامی کا رہائشی نیرو جی جوکہ گونگا بہرہ تھا ریلوے لائن عبور کررہا تھا کہ اسی دوران کراچی سے لاہور جانے والی خیبر میل ایکسپریس کی زد میں آگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر دم توڑگیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثا ء کے حوالے کردی ۔جبکہ پھسل کر گرنے والا 40سالہ شخص سر پر لگنے والی گہری ضرب کے باعث ہسپتال میں دم توڑگیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز قذافی کالونی کے رہائشی40سالہ عمران جوکہ اپنے گھر میں اچانک پاؤں پھسل جانے کے باعث سر کے بل زمین سے ٹکراکر شدید زخمی ہوگیا تھا کو ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتا ل منتقل کیا جہاں40سالہ عمران طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپایا اورسر پر لگنے والی ضرب کے باعث دم توڑگیا ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔ دریں اثناء گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ18سالہ دوشیزہ نے زہر پی کر خودکشی کرلی نعش کارروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈہرکی(سندھ) کی رہائشی 18سالہ گڈی کو اقدام خودکشی کرنے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر موجود ذرائع نے بتایا کہ گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر 18سالہ گڈی نے اقدام خودکشی کیا جسے معلوم پڑنے پر ورثاء نے فوری طور پر طبی امداد کیلئے شیخ زیدہسپتال منتقل کیا گیا جہاں جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث 18سالہ گڈی دم توڑگئی ہسپتال انتظامیہ نے کار روائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق نشہ کا انجکشن لگاتے ہوئے 35سالہ نشئی جاں بحق،اطلاع پر پولیس نے نعش قبضہ میں لے لی،پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے،اس بارے تفصیل کے مطابقتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سامنے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی دیوار قریب35سالہ کی نعش ملی ہے ،نعش کو دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کوٹ ادو کو اطلاع کی،اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشرف نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کرانے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے ،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت محمدابراہیم ولد محمد رمضان لاڑ سکنہ گورمانی شرقی سے ہوئی ہے اور اسکی موت نشہ کی وجہ سے بتائی گئی ہے۔ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹر کے مطابق انڈس ہائی وے پر فلور ملز کے نزدیک کیری ڈبہ اور موٹرسائیکل میں تصادم، ٹبی قیصرانی کا نوجوان نجی سکول کے ٹیچر عبدالستار موقع پر جاں بحق.پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق ٹبی قیصرانی کا نوجوان ملت سکول کا ٹیچر عبدالستار کام کے سلسلہ میں اپنے موٹرسائیکل پر ڈیرہ غازیخان کی طرف آ رہاتھا کہ انڈس ہائی وے پر فلور ملز کے نزدیک سامنے کی جانب سے آنے والے تیز رفتار کیری ڈبہ ڈرائیور نے تیز رفتاری اور غفلت کے باعث بے قابو ہوکر موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی حادثہ کے نتیجہ میں سر پر شدید چوٹ لگنے سے عبدالستار شدید زخمی ہو گئے ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ٹیچر کو ہسپتال منتقل کیا مگر وہ زخموں کی تاب لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے کیری ڈبہ کو قبضہ میں لے لیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -