کشمیرپاکستان کی شہ رگ ‘ شہداء کا خون ضرور رنگ لائیگا ‘ شاہینہ نجیب

کشمیرپاکستان کی شہ رگ ‘ شہداء کا خون ضرور رنگ لائیگا ‘ شاہینہ نجیب

  

ڈیرہ غازیخان. (نمائندہ خصوصی) ۔رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔کشمیری شہدا کا خون ضرور رنگ لائیگا انہوں نے یہ بات ای۔لائبریری میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی .تقریب سے ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ملک محمد اقبال ثاقب،،سربراہ ای لائبریری شفقت رفیق، جاوید اقبال بلوچ،حافظ خالد روف،قاری جمال عبدالناصر ، سردار عرفان خان کھوسہ،مرزا (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

محمد خان تالپور اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دی جائے۔ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم پر اقوام عالم کو آواز اٹھانی چاہئے۔اس موقع پر کشمیر کی آزادی اور ملک پاکستان میں امن و سلامتی کی خصوصی دعا کی گئی ۔

شاہینہ نجیب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -