ملک لوٹنے والوں کو حساب دینا پڑیگا ‘ جاوید اقبال وڑائچ

ملک لوٹنے والوں کو حساب دینا پڑیگا ‘ جاوید اقبال وڑائچ

  

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ حکومت عوام دوست پالیسیوں پریقین رکھتی ہے‘ ملک کولوٹنے والوں کوحساب دیناپڑے گا‘ وزیراعظم عمران خان میرٹ پالیسی پرسختی سے عملدرآمدکروارہے ہیں۔میاں ٹاؤن میں منعقدہ کھلی کچہری سے ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیدکے ہمراہ شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کہاکہ محکموں کی کارکردگی بہتر اورعوام کے مسائل کافوری حل یقینی بنانے کے لیے حکومت کی پالیسی واضح ہے‘ حلقہ کے عوام کے حقوق کاتحفظ ہرصورت یقینی بنائیں گے‘ عوامی مسائل حل کریں گے اورحلقہ کی محرومیاں دورکرنے کاجووعدہ کیاتھاوہ پوراکریں گے‘ تمام محکموں میں عوام کودرپیش مسائل حل کیے جارہے ہیں ‘ سیوریج وصفائی ستھرائی کانظام بہترکیاجارہاہے اسی طرح بجلی‘ سوئی گیس سمیت دیگرمحکموں میں عوام کوپریشانیوں سے نجات دلانے کے لیے فوری بنیادوں پرکام جاری ہیں ‘ ترقیاتی کام میرٹ پرمکمل کیے جائیں گے‘ اس موقع پرچوہدری غلام غوث ‘ شمیل مرزا‘ چوہدری ظہورگجرسمیت واپڈا‘ سوئی گیس‘ میونسپل کمیٹی اوردیگرمحکموں کے حکام بھی موجودتھے‘ قبل ازیں چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے عوامی مسائل سنے اوران کی شکایات متعلقہ محکموں کوفوری حل کرنے کی ہدایت کی۔

جاوید اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -