الحمراء کلچرل کمپلیکس میں مقابلہ مصوری 12فروری کو ہوگا

الحمراء کلچرل کمپلیکس میں مقابلہ مصوری 12فروری کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لاہوآرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام کلچرل کمپلیکس قذائی سٹیڈیم میں مقابلہ مصوری کا انعقاد12فروری2019ء کو صبح 9:00 بجے سے سہ پہر3;00بجے تک منعقد ہوگا جس میں16یونیوسیٹیوں کے 34طلباء طالبات کے مصور شرکت کررہے ہیں۔ایگزیکٹوڈائریکٹر اطہرعلی خان نے مصوری کے اس مقابلے کے انعقاد کے حوالے سے بتایا کہ مصوری فنون لطیفہ کا ایک اہم شعبہ ہے جس کا ریاست کی ترقی میں کلیدی کردار ہے ،سماج میں اعلیٰ اقدار کی ترویج کیلئے مصوری کے شعبہ کواہم مقام حاصل ہے۔یہ مصوری کا مقابلے سماجی میں اعلیٰ ظرف مصور کے ٹیلنٹ کو مزید نکھارنے میں مدد فراہم کرئے گا۔اس کے علاوہ نوجوان مصوروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ،پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے مصور کو 20ہزار دوسری کیلئے 15ہزار جبکہ تیسری پوزیشن کیلئے 10ہزار کا انعام مقرر کیئے گئے ہیں۔

مزید :

کلچر -