ٹی وی شو ‘ویب سیریز کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں ،ماہ نور

ٹی وی شو ‘ویب سیریز کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں ،ماہ نور
ٹی وی شو ‘ویب سیریز کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں ،ماہ نور

  

لاہور(فلم رپورٹر )فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ،ماڈل اورکمپیئرماہ نورنے کہا ہے کہ میں ان دنوں اپنے ٹی وی شو کے علاوہ ایک ویب سیریز کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں میری ویب سیریز میں سینئر فنکاروں کے علاوہ نیو ٹیلنٹ بھی کام کررہا ہے۔حساس معاشرتی موضوعات پر مبنی اس ویب سیریز کی ہر کہانی میں مقصدیت اور پیغام ہوگا۔ ماہ نور نے کہا کہ تمام کہانیوں میں میرا رول پاور فل اورپرفارمنس سے بھرپور ہے ۔مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک عرصہ سے بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و ستم کا بازار گرم کئے ہوئے ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔

ماہ نورنے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم کو سلام پیش کرتی ہوں۔ مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام نے اپنے لہو سے آزادی کی تحریک کو نئی جلابخشی ہے۔ماہ نورکا مزیدکہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اپنی آزادی اور بقاکی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ریاستی جبر وتشدوکے ذریعے زیادہ دیر تک کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھ سکتا۔ بھارت کا غاصبانہ قبضہ کے ذریعے کشمیری عوام کو حق خودارادیت سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ بھارتی حکومت گولیوں کے ذریعے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو نہیں کچل سکتی۔

مزید :

کلچر -