ڈائریکٹرعامر یوسف کی نئی ڈرامہ سیریز ’’اندھیرا اجالا‘‘ کا آغاز

ڈائریکٹرعامر یوسف کی نئی ڈرامہ سیریز ’’اندھیرا اجالا‘‘ کا آغاز
ڈائریکٹرعامر یوسف کی نئی ڈرامہ سیریز ’’اندھیرا اجالا‘‘ کا آغاز

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹرعامر یوسف نے نئی ڈرامہ سیریز ’’اندھیرا اجالا‘‘ کا آغاز کردیا ہے جس کا ٹائٹل تاحال فائنل نہیں ہے البتہ اس کی ریکارڈنگ کراچی میں تسلسل سے جاری ہے۔ا س ڈرامے کی خاص بات ہے کہ اسے ماضی کی مقبول ترین ڈرامہ سیریز’ ’اندھیرااجالا‘‘ کی طرز پر بنایا جارہا ہے جس میں ناظرین اپنے پسندیدہ ترین کردارڈائریکٹ حوالدار‘ یعنی عرفان کھوسٹ کو بھی اسی انداز میں دیکھ سکیں گے جن کے ساتھ دیگر کاسٹ میں محمدقوی خان،دانش تیمور،خواجہ سلیم،عرفان موتی والا،اعجازسموں اورراشد فاروقی سمیت دیگر فنکارشامل ہیں۔

دانش

تیمور اس میں اے ایس پی جبکہ قوی خان ان کے والد کا کردار کررہے جو کہ پولیس ریفارمز کے ہیڈ ہیں۔ سٹاک کرداروں کے علاوہ ہر قسط میں ناظرین مختلف فنکاروں کو بھی دیکھ سکیں۔ اس ڈرامے کو گروپ ایم اور ایوریڈی پروڈیوس کررہے ہیں جس کے تین رائٹر ثنا کاظمی،شاہدڈوگراور دلشاد نسیم ہیں جبکہ سکرپٹ کی سرپرست عمیرہ احمد ہیں۔راشد فاروقی اس میں ایس ایچ او کا کردار کررہے ہیں جو ماضی میں مرحوم جمیل فخری نے کیا تھا۔

مزید :

کلچر -