فلم ’’ کالا شاہ کالا‘‘ کے نمائشی حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کرلئے
لاہور(فلم رپورٹر)ڈسٹری بیوشن کلب نے محبت کے عالمی دن کے موقع پر رومانوی فلموں کے شائقین کیلئے معیاری تفریح اور قہقہوں سے بھرپور ایک خاص فلم ’’ کالا شاہ کالا‘‘ کی نمائش کا اہتمام کیا ہے ۔ ڈائریکٹر امر جیت سنگھ کی ڈائریکشن میں بنی فلم میں بنوں ڈھلوں نے گہرے سانولے رنگ کے ایک ایسے نوجوان عاشق ناگ کا کردار ادا کیا ہے جو انتہائی خوبصورت اور پرفیکٹ خاتون سرگن مہتا یعنی پمی کے عشق میں گرفتار ہوجاتا ہے اور پھر اسکا دل جیت کر اسے یہ منوانے میں کامیاب ہوجاتا ہے کہ عشق ایک ایسا جذبہ ہے جس کا تعلق انسان کی ظاہر سے نہیں ۔
بلکہ باطن یعنی روح سے ہے ۔عشق رنگ ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر انسانوں کو محبت کے آفاقی رشتے میں باندھ دیتا ہے ۔ فلم کی سٹار کاسٹ میں شامل دیگر فنکار کرن سونی ، نونیت سنگھ،جورڈن ساندھو سمیت دیگر فنکاروں نے بھی اہم کردار ادا کرکے فلم کی رونق کو بڑھا دیا ہے ۔فلم کو دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پاکستانی سنیماؤں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا ۔