شوبز انڈسٹری میں سوچ سے زیادہ شہرت حاصل کی،سدرہ نور

شوبز انڈسٹری میں سوچ سے زیادہ شہرت حاصل کی،سدرہ نور
شوبز انڈسٹری میں سوچ سے زیادہ شہرت حاصل کی،سدرہ نور

  

لاہور (فلم رپورٹر) سینئر اداکارہ،گلوکارہ اور سٹیج پرفارمر سدرہ نورنے کہا ہے کہ کم اور معیاری کام میری کامیابی کی بنیادی وجہ ہے۔میں نے فلم،ٹی وی اور تھیٹر تینوں شعبوں میں سوچ سے زیادہ شہرت حاصل کی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان نے لازوال داستان رقم کی ہے زمانہ امن ہو یا جنگ ہماری بہادر افواج نے ہر حالت میں قوم کی ایک آواز پر لبیک کہا ہے جس پر پوری قوم فوج کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے ۔سدرہ نورنے کہاکہ میں نے اپنے آپ کو گلوکاری اور سٹیج ڈراموں تک محدود رکھا ہوا ہے میرا کسی فلم میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لاتعداد فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہوئیں مگر میں نے انکار کردیاکیونکہ فی الحال میرے پاس فلموں کیلئے وقت نہیں۔

مزید :

کلچر -