سانحہ ساہیوال ،وزیر اعظم نے تحقیقاتی رپورٹ2دن میں طلب کر لی
لاہور (کرائم رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال سے متعلق تحقیقات رپورٹ آئندہ 48 گھنٹوں میں طلب کر لی جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ وقت میں انہیں سانحہ ساہیوال کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کریں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عندیہ دیا ہے کہ اگر وزیر اعظم سانحہ ساہیوال کی تحقیقاتی رپورٹ سے مطمئن نہ ہوئے تو وہ اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے احکام جاری کر سکتے ہیں جبکہ وزیر اعظم کو موصول ہونے والی رپورٹ وفاقی حکومت لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرے گی۔
سانحہ ساہیوال / رپورٹ طلب