اداکاربلال عباس خان کی وطن سے محبت کا نیا انداز

اداکاربلال عباس خان کی وطن سے محبت کا نیا انداز
اداکاربلال عباس خان کی وطن سے محبت کا نیا انداز

  

لاہور(فلم رپورٹر)نئے ابھر تے ہوئے معروف اداکار بلال عباس خان کی وطن سے محبت کا نیا انداز، یوم پاکستان 23مارچ پر ریلیز ہونیوالی ٹیلی فلم ’’لال‘‘میں مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے، ٹیلی فلم کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ ٹیلی فلم میں بلال عباس خان نیوی آفیسر کے ایک نئے روپ میں دکھائی دیں گے،ناظرین نے اس سے قبل بلال عباس خان کواس انداز میں نہیں دیکھاہے،ٹیلی فلم کی کہانی عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے، جبکہ ہدایات حسیب حسن نے دیں ہیں۔اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے بلال عباس کا کہنا تھا کہ مجھے ایک جیسے کرداروں میں کوئی دلچسپی نہیں ،ہربار اک نیا کردار کرنا چاہتا ہوں،

ان کا کہنا تھا کہ ہر پراجیکٹ میں اپنے آپ کو بطور اداکار خود ٹیسٹ کرتا ہوں،"لال"ایک مکمل طورپر نیا تجربہ ہے، اس ڈرامے میں میرا کردار بہرام کا ہے جو کہ ایک نفیس اور محبت وطن لڑکا ہے، اور اس لڑکے کا خواب ہے کہ وہ اپنے ملک کی کچھ خدمت کرے، جس کے لیے وہ نیوی میں جاتا ہے، اور بطور نیول آفیسربننا چاہتاہے، جو کہ اس ٹیلی فلم کا پیغام بھی ہے۔ بلال عباس کا مزید کہنا تھا میں بہت پرجوش ہوں کہ اپنے کردار کی وجہ سے میں نے پاکستان نیوی کو خراج تحسین پیش کرسکا، لیکن ایمانداری کا تقاضہ ہے کہ ہمیں اس سے بڑھ کر بھی کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ ’’لال‘‘میں بلال عباس کے ساتھ کاسٹ میں کبریٰ خان، عدنان جعفر، گوہر رشید، سلیم معراج اور رشید ناز شامل ہیں۔ واضح رہے کہ بلال عباس خان نے اپنی اداکاری کے مختصر عرصے میں ایک کے بعد ایک بلاک بسٹر پراجیکٹس میں اپنا نام پیدا کیا ہے، اورنگ ریزہ، بلا، اور حال ہی میں ٹی وی پر چلنے والا ’’چیخ‘‘ نے نہ صرف ناظرین کی توجہ حاصل کی ہے، جو کہ کسی اعزازسے کم نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -