جعلی اکاؤنٹس کیس، بلاول بھٹو کا فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

جعلی اکاؤنٹس کیس، بلاول بھٹو کا فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا ...

  

کراچی (آئی این پی )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جعلی اکانٹس کیس میں عدالتی فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کریں گے،آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فرتال تالپورعدالتی فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائرکرچکے ہیں، بلاول بھٹو کی جانب سے نظرثانی درخواست آج بروز جمعہ سپریم کورٹ میں دائرکئے جانے کا امکان ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے درخواست دستخط کر کے وکلا کوارسال کردی ہے۔یاد رہے جمعرات کو چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا، جس میں نیب اعلامیہ کے مطابق جعلی اکانٹس کیس کی ابتدائی رپورٹ اور مختلف مقدمات کا جائزہ لیا گیااور کیس سے متعلق نیب کی مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

مزید :

صفحہ اول -