شالیمارتھیٹر کے نئے سٹیج ڈرامہ’’اک چورنی اک مورنی‘‘کاآغازہوگا

شالیمارتھیٹر کے نئے سٹیج ڈرامہ’’اک چورنی اک مورنی‘‘کاآغازہوگا

  

لاہور(فلم رپورٹر)شالیمارتھیٹر کے نئے سٹیج ڈرامہ’’اک چورنی اک مورنی‘‘کا آغاز آج ہوگا۔اس ڈرامہ کی ہیروئن ندا چوہدری ہیں جو عرصہ دراز بعد شالیمار تھیٹر میں صائمہ خان کے ساتھ پرفارم کریں گی۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ندا چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے اس ڈرامہ کے لئے شاندار ڈریسز اور منفردڈانس آئٹم تیار کئے ہیں میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میں کچھ نہ کچھ نیا کرکے دکھاؤں ۔ندا چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ میرے پرستاروں کو ہر بار کی طرح اس بار بھی میری ڈانس پرفارمنس پسند آئے گی۔’’اک چورنی اک مورنی‘‘ کے رائٹروڈائریکٹرڈاکٹراجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق ہیں جبکہ کاسٹ میں ندا چوہدری،صائمہ خان،سونو بٹ،طاہر نوشاد ،مختارچن، گڈوکمال، اسدمکھڑاسمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔ڈاکٹراجمل ملک کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ڈرامہ تفریح سے بھرپور ہے جوتمام شائقین کو محظوظ کرے گا۔

مزید :

کلچر -