مار دھاڑ والی فلموں کے رحجان نے فلم انڈسٹری کو خاصا نقصان پہنچایا ،ظفر اقبال نیویارکر
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی نژاد امریکی گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہے بہت سی فلمیں ایسی آئی ہیں جن سے پاک سنیما کی شان بڑھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلمساز اپنی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے فلمیں بنائیں کیو نکہ وہی فلمیں زیادہ مقبولیت پاتی ہیں جوتہذیب کی حد میں ہوں نیز معاشرے پر بُرا اثربھی نہ ڈالیں۔ ظفر اقبال نیویارکرنے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری کی کامیابی میں صرف مصنفین کا ہی نہیں بلکہ کئی عناصر کا اہم رول ہوتاہے۔ خاص طور پر ہمارے اداکاروں اور گلوکاروں کا ، بہت سی فلمیں صرف اس لئے بھی ہٹ ہو جاتی ہیں کہ ان کے اداکار اپنی کارکردگی اور گلوکار اپنی آواز سے ان میں جان ڈال دیتے ہیں۔ماضی میں مار دھاڑ والی فلموں کے رحجان نے فلم انڈسٹری کو خاصا نقصان پہنچایا ہے ۔
کیونکہ ہماری نوجوان نسل تو ایسی فلموں کو زیادہ پسند نہیں کرتی اور بڑے بھی ان فلموں کے لئے سنیما جانے کے روادار نہیں۔اگر پاک فلمیں بھارت یا مغربی فلموں کا روپ دھارنے لگیں یا مقبولیت پانے کیلئے اپنی ثقافت کو پیچھے چھوڑنے لگیں تو پھر سے زوال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کیونکہ ایک معزز فیملی کبھی ایسی فلمیں دیکھنے کی روادار نہیں ہوتی اور اپنے بچوں کو بھی روکتی ہے اور سنیما پھر سے ویران ہونا شروع ہو جائیں گے۔اس لئے پاک سنیما ایسی فلموں کے ساتھ آگے بڑھے جو ہماری ثقافت کو بھی پروموٹ کریں اور ہماری نوجوان نسل کو ان سے سیکھنے کیلئے کچھ ملے۔
فلم کی خاص بات اس کا میوزک ہے جسے نامور ریپر سنگرز اور موسیقارو ں رچی رچ، انکور تیواری اور رگھو ڈکشت سمیت دیگر سنگرز نے مل کر بنایا ہے ۔ فلم کے پروموز میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے گیٹ اپ اور کرداروں کو فلم بینوں کو بہت متاثر کیا ہے جبکہ تجزیہ نگاروں کے مطابق رنویر سنگھ کی پچھلی فلم پدماوت کی طرح گلی بوائے بھی شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کرنے میں کامیاب رہے گی۔