بلند پایہ شاعر ‘ادیب صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کی 41 ویں برسی منائی گئی

بلند پایہ شاعر ‘ادیب صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کی 41 ویں برسی منائی گئی
بلند پایہ شاعر ‘ادیب صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کی 41 ویں برسی منائی گئی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اردو کے بلند پایہ شاعر اور ادیب صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کی 41 ویں برسی منائی گئی۔صوفی غلام مصطفیٰ تبسم نے مرزا غالب کی اردو غزلوں کا پنجابی میں ترجمہ کیا جسے معروف غزل گائیک غلام علی نے گا کر خوب شہرت حاصل کی۔صوفی غلام مصطفیٰ تبسم نے بچوں کے لیے بھی بہت لکھا۔ ان کی لکھی ہوئی معروف نظم کا کردار ‘‘ٹوٹ بٹوٹ’’ آج بھی بچوں کا پسندیدہ ہے۔ نامورادیبوں اور شاعروں کا کہنا ہے ان کی نظمیں خوبصورت اور تحریریں لاجواب ہیں۔1965 کی جنگ میں پاک فوج کے جذبوں کوجگانے کے لئے بھی آپ نے خوبصورت نغمے تخلیق کئے۔،جن میں عوام کے دلوں کی دھڑکنیں بھی سنائی دیتی ہیں۔

صوفی غلام مصطفیٰ تبسم 92 برس کی عمر میں 7 فروری 1978 کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔انہوں نے نصف صدی تک شعرو ادب کی دنیا کو بہت کچھ دیا۔

مزید :

کلچر -