مطالبات تسلیم ،(ق) لیگ کے پی ٹی آئی سے اختلافات ختم ،ایک اور وزارت ملے گی

مطالبات تسلیم ،(ق) لیگ کے پی ٹی آئی سے اختلافات ختم ،ایک اور وزارت ملے گی

  

لاہور (این این آئی، جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے درمیان معاملات طے پا گئے ،پنجاب حکومت نے مطا لبات تسلیم کرتے ہوئے ق لیگ کو طے شدہ فارمولے کے تحت مزید ایک وزارت دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق آج بروز جمعہ گورنر ہاؤس لاہور میں نئے وزیر کی حلف برداری کی تقریب ہو گی جہاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور (ق) لیگ سے تعلق رکھنے والے نئے وزیر با ؤ رضوان سے حلف لیں گے،اس حوالے سے مسلم لیگ (ق) کی قیادت کو بھی آگاہ کر نے سمیت گورنر ہاؤس کو بھی حلف کی تیاریوں کی ہدا یت کر دی گئی ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے مسلم لیگ (ق) کے دیگر تحفظات بھی دور کر دیئے گئے ہیں اور (ق) لیگ کے وزراء کے معاملا ت میں مداخلت نہیں کی جائے گی۔

پی ٹی آئی ، ق لیگ

مزید :

صفحہ اول -