حنیف عباسی کوسزاکیخلاف اپیل پراسیکیو شن سے بینک تفصیلات ، ایفیڈرین منتقلی کی رسید یں طلب

حنیف عباسی کوسزاکیخلاف اپیل پراسیکیو شن سے بینک تفصیلات ، ایفیڈرین منتقلی ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ نے ایفیڈرین کیس میں مسلم لیگ (ن ) کے راہنما حنیف عباسی کو سزا کے خلاف اپیل پرپراسیکیوشن سے بینک تفصیلات اور ایفیڈرین منتقلی کی رسیدیں طلب کر لی ہیں۔جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے حنیف عباسی کی انسداد منشیات کی عدالت کی جانب سے دی گئی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل اورضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت کی۔ حنیف عباسی کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے اپنے دلائل میں کہاکہ محکمہ پراسیکیوشن حنیف عباسی سے ایفیڈرین ریکورکرنے میں ناکام رہی ، یہ اپنی نوعیت کا واحد کیس ہے جس میں صرف حنیف عباسی کو سزا ہوئی ، کیس میں 8 ملزمان کے خلاف ٹرائل چلا اور صرف ایک کو سزا ہوئی۔ اپیل کنند ہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی پر ایفیڈرین کوٹہ کے غلط استعمال کا الزام لگایا گیا،حنیف عباسی پر الزام لگا کہ ایفیڈرین کوٹہ سے ادویات کے سیمپلزتیار کئے اور باقی ایفیڈرین فروخت کر دی۔ پراسیکیوشن نے حنیف عباسی کی خاتون پارٹنر اور ڈسٹری بیوٹرز کو گواہان کے طور پر پیش کیا ،،ایسے افرادکوبطورگواہان کیسے پیش کیا جاسکتا ہے جن پر کیس میں برابر کا الزام ہے۔ بنچ کے سربراہ نے ریمارکس دئیے کہ عرفات ٹریڈرز کو 363 کلو ایفیڈرین منتقلی سے متعلق جو تفصیلات دی گئی ہیں ان کا موازنہ کیا جائے گا،سادہ سا سوال ہے کہ بینک تفصیلات میں یہ ظاہر ہے کہ نہیں ،آئندہ سماعت پر تمام تفصیلات لے آئیں ،دیکھنا ہو گا کہ عرفات ٹریڈرز نے بینک تفصیلات میں ادویات کی مد میں رقم کی منتقلی کو ظاہر کیا ہے یا نہیں،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 500 کلو گرام ایفیڈرین کوٹہ سمگلرز کو فروخت کرنے کا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے اور ٹرائل میں اسے ثابت نہیں کیا جاسکا،اس کیس کی مزید سماعت 18 فروری کو ہو گی۔

مزید :

علاقائی -