ایل ڈی اے سٹی فراڈ کیس، آصف ملک، عبدالرشید ضمانت پر رہا

ایل ڈی اے سٹی فراڈ کیس، آصف ملک، عبدالرشید ضمانت پر رہا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ملک شہزاداحمد خان اورمسٹر جسٹس مرزاوقاص رؤف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایل ڈی اے سٹی فراڈ کیس میں احد خان چیمہ کے شریک ملزمان آصف ملک اور عبدالرشید کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں50،50 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ پارٹنرآصف ملک اورعبدالرشید کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں میں سرکار،چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہورکوفریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیاتھاکہ ایل ڈی اے سٹی میں قانون کے مطابق ڈویلپمنٹ کاکام کروایا، نیب نے اصل ملزمان کو چھوڑ کر درخواست گزاروں کوگرفتار کر لیا، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ ملزمان کی ضمانتیں منظور کی جائیں۔ نیب کے وکیل نے ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان نیب انکوائری اورتفتیش میں قصوروارپائے گئے ہیں،وہ ضمانت کے حقدار نہیں۔

ضمانت، رہا

مزید :

علاقائی -