بار اور وکلاء کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

بار اور وکلاء کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان کے ساتھ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حافظ آباد کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں بار کے صدر، سیکرٹری اور دیگر عہدیداروں سمیت سینئر و نوجوان وکلاء بھی شامل تھے۔ اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ چودھری ہمایوں امتیاز اور سیکرٹری ٹو چیف جسٹس جمیل حسین بلوچ بھی موجود تھے۔ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی، بار کے وفد نے جلد و معیاری انصاف کی فراہمی میں اپنے بھرپور کردار کی یقین دہانی کروائی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بار اور وکلاء کو درپیش مسائل کا حل لاہور ہائی کورٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ بار کے موثر تعاون کے بغیر سائلین کو معیاری انصاف کی فراہمی ممکن نہیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

مزید :

علاقائی -