نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف درخواست پرالیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت

نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف درخواست پرالیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف دائردرخواست پرالیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو آخری مہلت دیتے ہوئے دو ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔جسٹس جواد حسن نے لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔درخواستگزار نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کے 28 جولائی کے نواز شریف کو ڈی نوٹی فائی کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے،اس کیس کی مزید سماعت12مارچ کو ہوگی۔

مزید :

علاقائی -