منشیات کیس کا ملزم اصلاح کیلئے ایک سال کی پروبیشن پر بجھوا دیاگیا

منشیات کیس کا ملزم اصلاح کیلئے ایک سال کی پروبیشن پر بجھوا دیاگیا

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے منشیات کیس میں ملوث ملزم کو اصلاح کے لئے ایک سال کی پروبیشن پر بجھوا دیا، ملزم نے اقبال جرم کرتے ہوئے خود کو عدالت کے رحم کو کرم پر چھوڑ دیا تھا۔سیشن عدالت نے منشیات کیس میں ملوث ملزم عظیم عالم کو اصلاح کیلئے پروبیشن پر بجھوا دیا ملزم عظیم عالم کو ایک سال کے لئے پروبیشن افسر کے حوالے کیا ہے ،ملزم کے قبضہ سے 200 گرام چرس برآمد ہوئی تھی جس پرتھانہ بھاٹی گیٹ پولیس نے ا س کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ،گزشتہ روزملزم نے اقبال جرم کرتے ہوئے خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جس پر ایڈشنل سیشن جج محمود الحسن بھٹی نے اسے پروبیشن پر بھجوانے کا حکم جاری کردیا۔ ملزم اپنے گھر سے ایک سال تک ہر ماہ پروبیشن افسر کے پاس پیش ہوگا اور ایک سال کے اصلاحی پروگرام کے بعد بری تصور ہو گا۔

مزید :

علاقائی -