صوبائی دارالحکومت میں 20لاکھ سے زائد کے ڈاکے ، موٹرسا ئیکلیں گاڑیاں چوری

صوبائی دارالحکومت میں 20لاکھ سے زائد کے ڈاکے ، موٹرسا ئیکلیں گاڑیاں چوری

  

لاہور(کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر ناصر کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5لاکھ 80ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لئے ۔ہربنس پورہ میں ڈاکو گھر میں گھس کر حامد اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ گرین ٹاون کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے فیصل اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے 55ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔وحدت کالونی کے علاقے میں ڈاکوؤں اصغر اور فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ 40ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ برکی کے علاقے ڈاکوؤں نے حیدر اور فیملی سے1لاکھ 30ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔جنوبی چھاونی میں ڈاکوؤں نے توصیف اور فیملی سے 90ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ کے اسلام پورہ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر خاور سے 70ہزار اور موبائل فون۔بادامی باغ سے ڈاکو شریف سے67ہزار نقدی اور موبائل فون لیاقت آبادمیں کرامت سے ڈاکو گن پوائنٹ پر50ہزار نقدی اور موبائل فون۔گڑھی شاہو سے ڈاکو گن پوائنٹ پر اویس سے24ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ جنوبی چھاونی اور ساندہ سے گاڑیاں اور شادباغ۔ اقبال ٹاون اور ٹبی سٹی کے علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -