ڈی آئی جی آپریشنز لاہورآج اپنے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کرینگے

ڈی آئی جی آپریشنز لاہورآج اپنے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کرینگے

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرآج(جمعتہ المبارک)اپنے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کریں گے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کھلی کچہری میں سہ پہر 03 بجے سے شام 05 بجے تک سائلین کی شکایات سنی جائیں گی اورسائلین کی داد رسی کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے جائیں گے۔عوام الناس اپنے مسائل کے حل کیلئے بلا روک ٹو ک ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے دفترتشریف لائیں۔

مزید :

علاقائی -