اوکاڑہ ڈکیتی میں شہری کے زخمی ہونے کی رپورٹ آئی جی کو پیش

اوکاڑہ ڈکیتی میں شہری کے زخمی ہونے کی رپورٹ آئی جی کو پیش

  

لاہور (کرائم رپورٹر)آئی جی پولیس نے اوکاڑہ میں دوران ڈکیتی شہری کے زخمی ہونے کے معاملہ پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ کو تحقیقات کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر کاروائی کرتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل نے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق کچھ افراد نے ڈکیتی کی نیت سے سبزی منڈی سے واپس آنے والے محنت کشوں کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر ان پر فائرنگ کی،جس کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہو گیا۔ زخمی محمد امین کو کمر پر فائر لگا،جس کو بعد ازاں جنرل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 127/19بجرم 394/511ت پ درج کر لیاہے۔مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ڈی پی او دیپالپور سرکل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملزمان کی فی الفور گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -