کاہنہ میں اوباش کی سسرال میں فائرنگ برادرنسبتی جاں بحق ، ساس زخمی

کاہنہ میں اوباش کی سسرال میں فائرنگ برادرنسبتی جاں بحق ، ساس زخمی

  

لاہور( کر ائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقہ میں اوباش شخص نے بیوی کے دارالامان جانے کی پاداش پر سسرال میں فائرنگ کر دی جس سے برادرنسبتی ہلاک اور ساس مریم بی بی زخمی ہو گئی ۔پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانے منتقل کردی۔تفصیلات کے مطابق دیپال پور کے ظفر اقبال نے شادی کے بعدقصور میں رہائش اختیار کر لی ،بتایا گیا ہے کہ دونوں میاں بیوی میں تنازعہ چل رہا تھا تب اسکی بیوی فاطمہ بی بی ناراض ہوکر قصورکے دارالامان میں سکونت اختیار لی ۔ظفر نے اسے منانے کی کوشش کی لیکن فاطمہ نے اس کے ساتھ رہنے سے انکار کر دیا جس پر ملزم ظفر سسرال کے گھر آیا اور تما م حالات کا انہیں ذمہ دار ٹھرایا ۔اسی دوران اس کی سالے اختر اور ساس سے تلخ کلامی وہ ئی تب ملزم نے پسٹل نکال کر ان پر فائرنگ کردی جس سے اس کا سالہ 18سالہ اختر ہلاک اور ساس مریم زخمی ہو گئی ،ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔زخمی مریم بی بی کو تشویشناک حالت میں لاہور کے ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے ۔پولیس نے مقتول کے بھائی اصغر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -