کوٹ مٹھن میں ملزم سے ناروا سلوک پر2کانسٹیبل معطل
لاہور (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے ضلع راجن پور کے علاقے کوٹ مٹھن میں ملزم سے ناروا سلوک کی ویڈیو سامنے آنے پر واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او راجن پور ہارون رشید سے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کی تھی جس پر ڈی پی او راجن پور نے تفصیلی رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کردی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ملزم محمد رضوان حیات عرف چانڈو ریکارڈ یافتہ کریمنل ہے جس کے خلاف 2005سے 2019 کے دوران چوری ، منشیات فروشی کے12مقدمات درج ہیں۔ڈی پی او راجن پو رہارون رشید نے ملزم کے ساتھ ناروا سلوک برتنے پردو کانسٹیبلان سجاول اور مزمل کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا ہے جس کی رپورٹ کے مطابق مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔