ریلوے میٹریل چوری کرنیوالے3افراد رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)پاکستان ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریلوے میٹریل چوری کرنے والے تین افراد رنگے ہاتھوں پکڑ لیے،جن سے 12 عدد بریک بلاک ریلوے میٹریل بر آمد ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق مسمی کامران شہزاد،محمد اکرام اور محمد شاہد سکنہ ریلوے کالونی لوکو شیڈ لاہو ر سے12 عدد بریک بلاک ر یلوے میٹریل چوری کر رہے تھے جن کو ڈیوٹی پر موجود ریلوے پولیس سب انسپکٹرمحمد عرفان اور ان کی ٹیم نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزمان سے 12 عدد بریک بلاک ریلوے میٹریل بر آمد ہوئے۔ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس لاہور میں مقدمہ درج کر کے باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوران تفتیش ملز مان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلے بھی کئی بار ریلوے میٹریل چوری کرتے رہے ہیں۔ ایک کاروائی اور کرتے ہوئے پاکستان ریلوے پولیس لاہور ڈویژن نے ڈرائی پورٹ مغلپورہ لاہور سے منشیات فروش کرنے والے ملزم ساجد مسیح اور بھولا مسیح کو منشیات چرس کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس مغلپورہ لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس پی ریلوے پولیس لاہور ڈویژن میاں افنان امین نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس واجدضیاء کی ہدایت پر اسپپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو خصوصی طور پر ریلوے میٹیریل چوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کام کر رہی ہیں۔