سانحہ ساہیوال میں استعمال شدہ اسلحہ پنجاب فرانزک لیب میں جمع

سانحہ ساہیوال میں استعمال شدہ اسلحہ پنجاب فرانزک لیب میں جمع

  

لاہور( کرائم رپورٹر) سانحہ ساہیوال میں استعمال ہونیوالا اسلحہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں جمع کرا دیا' جمع کرائے گئے اسلحے میں 4 رائفلیں اور 3 نائن ایم ایم پستول شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلحہ جے آئی ٹی نے گرفتار سی ٹی ڈی اہلکاروں سے لے کر فرانزک کے لئے بھجوایا اور جمع کرائے گئے اسلحے میں 4 رائفلیں اور 3 نائن ایم ایم پستول شامل ہیں جبکہ سانحہ ساہیوال میں استعمال گولیاں اور خول پہلے جمع کرائے جا چکے ہیں تاہم فرانزک سائنس ایجنسی نے اسلحہ کی حوالگی کا کئی بار مطالبہ کیا تھاواضح رہے کہ 19 جنوری کوسی ٹی ڈی نے ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کی ایک بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کارروائی میں تین بچے بھی زخمی ہوئے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -