کراچی ،ڈاکٹرپرویز محمود کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی ،ڈاکٹرپرویز محمود کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

  

کراچی (کرائم رپورٹر)سی ٹی ڈی پولیس نے کراچی کے علاقے جمن شاہ بخاری میں کارروائی کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما سابق ٹاؤن ڈاکٹر پرویز محمود کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر بابر علی عرف موٹا کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم بھتہ خوری اور اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث ہے ۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے لیاری کے علاقے جمن شاہ بخاری میں کارروائی کرکے ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر بابر علی عرف موٹا کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم بابر سابق ناظم لیاقت آباد ٹان پرویز محمود اور انکے ڈرائیور کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے جبکہ وہ ایم کیو ایم کے لیے بھتہ خوری اور اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث رہا ہے ۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی رہنما ڈاکٹر پرویز محمود کو 2012میں نارتھ ناظم آباد میں علاقے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا ۔کیس کے مرکزی ملزم مسعودو علی عرف کالا کو پولیس پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے جو متحدہ قومی موومنٹ کے ٹارگٹ کلر اسکواڈ کا رکن ہے۔مسعود کالا نے انکشاف کیا تھا کہ ڈاکٹر پرویز محمود کے قتل کے احکامات ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی نے دیے تھے جبکہ ناظم آباد اور رضویہ میں بھی احکامات ملنے پر کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔ پولیس کے مطابق مسعود عرف کالا نے تفتیش کے دوران ڈاکٹر پرویزمحمود کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹرپرویزمحمود کو کے ڈی اے چورنگی کے قریب نشانہ بنایا۔ ملزم نے اپنی ٹارگٹ کلراسکواڈ کے ساتھ مقتولین کو نشانہ بنایا، جن میں عمران اعجازنیازی، طاہرقادیانی، زبیرعرف پپا، عبد الرحمن قریشی، جوائنٹ سیکٹرانچارج ریحان، آصف آلٹو، فیضان الیاس، سمیرنائی اوربابر موٹا بھی شامل ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -