وزیراعظم کی کراچی کے3بڑے سرکاری ہسپتالوں کا آڈٹ کرانے کی ہدایت

وزیراعظم کی کراچی کے3بڑے سرکاری ہسپتالوں کا آڈٹ کرانے کی ہدایت

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ کو کراچی کے تین بڑے سرکاری اسپتالوں کے دس سالہ آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا ۔اسلام آباد سے واپسی کے بعد وفاقی حکومت نے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جناح اسپتال ، ادارہ برائے امراض قلب اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چالڈ ہیلتھ کے دس سالہ آڈٹ کے ساتھ ساتھ اسپتالوں کے معاملات کو دیکھنے کے لئے پانچ رکنی تاسک فورس بنانے کا کام بھی سونپ دیا ہے ۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم نے آڈٹ کرانے کے لئے بہترین آڈٹ کمپنی کا انتخاب کرنے کی ہدایت دی ہے اور اس آڈٹ کا مقصد اخراجات کا صحیح تخمینہ لگانا ہے تاکہ ان اسپتالوں میں مزید بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔ عمران اسماعیل نے بتایا آڈٹ رپورٹ کے بعد دوسرے مرحلے میں وفاقی وزات صحت مشاورت سے ماہرین پر مشتمل پانچ رکنی بورڈ بھی بنایا جائے گا تاکہ ان تمام اسپتالوں کے مالی اور انتظامی معاملات کو چلایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق ان تمام اسپتالوں کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے کوشاں ہے اور پانچ رکنی بورڈ میں ماہرین کی شمولیت کے لئے وہ خود انٹرویوز کریں گے

مزید :

کراچی صفحہ اول -