کراچی ،رینجرز کی کارروائیاں 10ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی ،رینجرز کی کارروائیاں 10ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

  

کراچی (کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے ۔ترجمان رینجر کے مطابق عید گاہ اور میمن گوٹھ کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان عبدالوہاب اور محمد شرجیل عرف بلال عرف راجو کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جو ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری ،اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ادھر رسالہ کے علاقے میں کارروائی کے دوران بھتہ خوری میں ملوث ملزم ارسلان عرف تیجا کو گرفتار کرلیا گیا ۔دوسری جانب رینجرز نے سرسید اور سچل کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 7ملزمان حیدر علی ،عدنان شاہ ،احسان عرف دادا ،عبداللہ ،لیاقت علی بشیر ،مولا بخش اور یاسر علی عرف لنگڑا کو گرفتار کرلیا جو ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے ۔تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -