پولیس اہلکار کے قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا کیخلاف اپیل منظور

پولیس اہلکار کے قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا کیخلاف اپیل منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اہلکار کے قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرلی۔جسٹس نعمت اللہ اور جسٹس کے کے آغا نے پولیس اہلکار کے قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا کیخلاف اپیل کا فیصلہ سنا دیا۔ پولیس اپنے ہی ساتھی کو قتل کرنے کے مقدمے میں ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی۔ عدالت نے پولیس اہلکار کے قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے مجرم فضل حسین عرف فقیرا اور مجرم فیاض عرف فیوضو کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ دونوں اگر کسی اور مقدمے میں ملوث نہیں ہیں تو انہیں رہا کردیا جائے۔ پولیس کے مطابق مجرموں کیخلاف کھارادر میں تعینات اہلکار اشفاق کے قتل کا الزام تھا۔ اشفاق کو 2013 میں کلری تھانے کی حدود میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دونوں مجرموں کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ مجرموں کے پاس وکیل کی خدمات حاصل کرنے کے لیے وسائل نہیں تھے۔مجرموں کو عدالت نے سرکاری وسائل پر وکیل کی خدمات فراہم کی تھیں۔