جی ایم محکمہ سیاحت روشن علی کناسرو کی درخواست ضمانت کی سماعت

جی ایم محکمہ سیاحت روشن علی کناسرو کی درخواست ضمانت کی سماعت

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں جی ایم محکمہ سیاحت روشن علی کناسرو کی درخواست ضمانت کی سماعت ،عدالت نے نیب کو16 فروری تک ملزم کے خلاف پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ ٹورازم میں کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی جہاں نیب کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے 60 ملین روپے کرپشن کی نذر ہوگئے تحقیقات جاری ہیں۔دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کلچرل کے فروغ کے لیے آپ نے کیا کیا؟ لاڑکانہ میں محکمہ سیاحت کے ریسٹورنٹس لیز پر دے دیے گئے، یہ سیاحت کو فروغ دیا ہے؟۔عدالت نے نیب کو 16 فروری تک ملزم کے خلاف پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -