پانی کے غیر قانونی کنکشنز پر ایم ڈی واٹربورڈ سے جواب طلب

پانی کے غیر قانونی کنکشنز پر ایم ڈی واٹربورڈ سے جواب طلب

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہایکورٹ میں نارتھ کراچی سیکٹر 5سی ٹو میں غیر قانونی پانی کے کنکشن کے خلاف درخواست کی سماعت ،عدالت نے ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر سے 2ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے میں ناکام ہوچکا ہے،واٹر بورڈ کے عملے نے غنڈہ عناصر کی مرضی کی مطابق غلط کنکشن فراہم کیے،ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایت کے باوجود کنکشن درست نہیں کیے گئے،غیر قانونی کنکشن کی وجہ سے پانی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے،عدالت واٹر بورڈ کو غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری کرے،عدالت نے ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر سے 2ہفتے میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -