کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے، نصرت واحد

کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے، نصرت واحد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم بند کئے جائیں ۔ کشمیری بھائیوں کو حق خود ارادیت کی فراہمی کیلئے عالمی فورمز پر جدو جہد جاری رکھیں گے۔ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی منظور کردہ حق خود ارادیت کی قرارداد پر فوری طو ر پر عمل درآمد کروایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم کشمیر کے کی مناسبت سے کشمیر یوتھ میڈیا کانفرنس سے جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک لرننگ میں تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ ، امریکہ، برطانیہ ، سعودی عرب، چین سمیت دنیا بھر کے بااثر ممالک کے حکمران مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ کراچی یوتھ فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری شہریار نواز نے کہا کہ کراچی یوتھ فیڈریشن کشمیری بھائیوں کے حقوق کی فراہمی کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی۔ کانفرنس سے شعبہ اسلامک لرننگ کے چیئرمین ڈاکٹر عارف خان ساقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی حق خود ارادیت کی فراہمی کیلئے عالمی فورمز پر آواز بلند کی جائے۔ تقریب میں ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی ، حسین تھیبو، حیدر کلارک لوئس ، بلال حیدر و دیگر نے بھی شرکت کی۔