کراچی لٹریچر فیسٹیول اپنے دس سالہ جشن کے لئے تیار

کراچی لٹریچر فیسٹیول اپنے دس سالہ جشن کے لئے تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی لٹریچر فیسٹیول (KLF) کادسواں ایڈیشن بطور ایک سنگِ میل 1 تا 3 مارچ کو منایا جائے گا۔ اس فیسٹیول میں جس کی تھیم (The Focus is Tomorrow) ہے، شرکاء کی دلچسپی کے لئے ہرسال کی طرح اس سال بھی بہت کچھ پیش کیا جائے گا آکسفورڈ یونیورسٹی پریس (OUP) کے منیجنگ ڈائریکٹر ارشد سعید حسین نے آرٹس کونسل کراچی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں دسویں KLF کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ، پاکستان ، برطانیہ، امریکہ، روس، فرانس، اٹلی، جرمنی، بیلجیئم،متحدہ عرب امارات، بھارت اور کینیڈا کے 235 سے زائد اسپیکرز اور مصنفین اس تقریب میں حصہ لیں گے. اس تقریب میں تقریبا 20 کتابوں کی رونمائی کی جائے گی جو کتابوں کے مداحوں کے لئے ایک خاص بات ہو گی۔س تقریب میں 13 زبانوں کی نمائندگی کرتے ہوئیمذاکرات / انٹرویو، پینل مباحثے، اردو مشاعرہ، انگریزی شاعری، طنزیہ نظمیں، پرفارمنگ آرٹ، اور فلم کی اسکریننگ کی، 80 سے زائد نشستیں ہوں گی۔ردو میں سال 2017۔18 کے دوران شائع کردہ نثر یا شعر کی بہترین کتاب پرKLF ۔انفاق فاؤنڈیشن کی جانب سے اردو ادبی انعام دیا جائے گا۔ اس ضمن میں موصول ہونے والی ا نٹریز کا معروف نقادوں اور مصنفین پر مشتمل جیوری کا ایک پینل جائزہ لے گا۔