شارع فیصل پولیس کی کارروائی 2 ملزمان گرفتار

شارع فیصل پولیس کی کارروائی 2 ملزمان گرفتار

  

کراچی (کرائم رپورٹر) شہر قائد میں شارع فیصل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاہے۔پولیس کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پولیس نے کارروائی کے دوران 2 ملزمان سیف عرف ساجد کالا اور نیاز عرف نیازو کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ایس ایس پی ایسٹ اظفرمہیسر کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 5 چھینے گئے موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 17 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ایس ایس پی اظفرمہیسرنے بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی، قتل اوراغوا کی وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -