ای ایف یو لائف نے کارپوریٹ سوشل رسپونسبلٹی ایوارڈجیت لیا

ای ایف یو لائف نے کارپوریٹ سوشل رسپونسبلٹی ایوارڈجیت لیا

  

کراچی (پ ر)ای ایف یو لائف ایشورنس لمیٹڈ، ملک کی معروف بیمہ حیات فراہم کرنے والی نجی کمپنی کو ، آٹھویں کارپوریٹ سوشل رسپونسبلٹی ایوارڈز کے موقع پر کارپوریٹ سوشل رسپونسبلٹی ایوارڈ ۹۱۰۲سے نوازا گیا، جس کا انعقاد پروفیشنلز نیٹ ورک اینڈ ایتھیکل بزنس اپ ڈیٹ (EBU) کی جانب سے کیاگیا تھا۔محترمہ امن حسین، مارکیٹنگ ہیڈ، ای ایف یو لائف ایشورنس لمیٹیڈ نے کمپنی کی جانب سے یہ ایوارڈ وصول کیا۔ یہ ایوارڈ ملک میں سماجی فروغ اور پائیداری کے اقدامات کے لئے کمپنی کی کاوشوں کو تسلیم کرتا ہے۔ای ایف یو لائف صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور ماحول کے مقاصد کو آگے بڑھانے کیلئے اور ان میں اپنا حصہ پیش کرنے کے لئے سب سے آگے ہے اور اس معاشرے کے ساتھ جس میں وہ اپنے فرائض انجام دیتی ہے ایک مثبت تعلق استوار کرنے میں ایک کلیدی کردار ادا کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ ای ایف یو لائف نے کئی مشہور غیر سرکاری تنظیموں سے ایک بہتر اور خوشحال پاکستان کے لئے ہاتھ سے ہاتھ ملایا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -