بیشتر کھلاڑی اپنی کمائی کہاں خرچ کرتے ہیں اور بابراعظم کے والد نے کیا بتایا؟ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھانڈا پھوڑدیا
جوہانسبرگ(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ بابر اعظم سمیت زیادہ تر کھلاڑی اپنی کمائی کا ایک ایک پیسہ گھر والوں کو بھیج دیتے ہیں۔
مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ بابر دنیا کے پانچ انتہائی باصلاحیت بیٹسمینوں میں سے ایک ہیں، ایک رات فیملی ڈنر میں ان کے والد نے مختصر بات چیت میں واضح کیا کہ کس طرح بابر خاندان کیلیے عزت و احترام کا باعث بنے اور وہ ان سے کتنا پیار کرتے ہیں، اس موقع پر انھوں نے بابر کو نئی کار کی چابیاں دیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابقانہوں نے بتایا کہ دروازے کے باہر ایک نئی سفید ہنڈا گاڑی کھڑی ہوئی تھی، بابر یہ گاڑی پاکر کافی خوش ہوا، دوسری جانب ہمارے سامنے کرس لین ہیں جوکبھی ایک ٹیسٹ بھی نہیں کھیل پائیں گے مگر برسبین میں مہنگی ترین گاڑی میں گھومتے ہیں۔
مکی آرتھر نے کہا ہے کہ میرے اندر بھی پاکستان کرکٹ کیلیے خاص لگائو پیدا ہوگیا، میں لاہور میں وقت گزارنا پسند کرتا ہوں، میں نے وہاں کے کلچر کے بارے میں بہت کچھ جانا اور اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ آپ اس وقت تک ماہر کوچ بن ہی نہیں سکتے جب تک کسی ایشیائی ٹیم کی کوچنگ نہ کرلیں اور وہاں پر اپنی آنکھوں سے کھیل کیلیے جوش و خروش نہ دیکھیں۔