پولیس کو علی رضا عابدی کے قاتلوں کا سراغ مل گیا

پولیس کو علی رضا عابدی کے قاتلوں کا سراغ مل گیا
پولیس کو علی رضا عابدی کے قاتلوں کا سراغ مل گیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سیاسی رہنما علی رضا عابدی کے قاتلوں کا سراغ پولیس کو مل گیا ہے جو کہ تحقیقات میں ہونے والی بڑی پیشرفت تصور کی جارہی ہے ، پولیس کا کہناہے کہ علی رضا عابدی کو قتل کروانے کیلئے گینگ وار کے کاروندوںکو کرائے کے قاتلوں کے طور پر استعمال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، تفتیش کے دوران جیوفینسگ میں2 مشکوک افراد کے موبائل فون نمبر حاصل ہوئے جن کے بیرون ملک ایران فرار ہوجانے کی اطلاعات ہیں۔

علی رضا عابدی کیس میں کرایے کے قاتل استعمال کیے گئے، قاتلوں کا تعلق ممکنہ طور پر لیاری گینگ وار سے ہے جس پر شہر میں روپوش گینگ وار کارندوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کردیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں لیاقت آباد میں نوجوان احتشام کے قتل میں بھی گینگ وارکے کارندے ملوث تھے،نوجوان احتشام اور علی رضا عابدی کو ایک ہی ہتھیار سے قتل کیا۔

یاد رہے کہ گزری تھانے کے علاقے ڈیفنس خیابان غازی میں25 دسمبر2018 کو علی رضا عابدی کو تعاقب میں آنے والے موٹرسائیکل سوار نامعلوم دہشت گردوں نے گھر کی دہلیر پراندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کردیاتھا تاہم 26 جنوری کو آئی جی سندھ کی ہدایت پر قتل کی تفتیش کاو¿نٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) منتقل کردی گئی تھی ۔

مزید :

قومی -