سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے عمران خان سے دوبارہ دوستی کا دعویٰ کردیا

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے عمران خان سے دوبارہ دوستی کا دعویٰ کردیا
سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے عمران خان سے دوبارہ دوستی کا دعویٰ کردیا

  

لاہور(ویب ڈیسک)جاوید ہاشمی نے وزیراعظم عمران خان سے دوبارہ دوستی کرلی، سینئر لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان آج بھی میرے دوست ہیں، چاہتا ہوں موجودہ حکومت اپنے سال پورے کرے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق پاکستان کے سینئر ترین سیاستدان، سابق رکن اسمبلی، سابق وفاقی وزیراور تحریک انصاف کے سابق رہنما جاوید ہاشمی کی جانب سے موجودہ حکومت کے حوالے سے تبصرہ کیا گیا ہے۔سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے وزیراعظم عمران خان سے پھر سے دوستی کر لی ہے۔ جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ اور عمران خان آج بھی دوست ہیں۔ عمران خان آج بھی میرے دوست ہیں۔

جاوید ہاشمی کا مزید کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت اپنے سال ضرور پورے کرے۔یہ ان کی دلی خواہش ہے۔ جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے متعلق بھی اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم زیادہ دیر تک خاموش نہیں رہیں گی، جب وقت آئے گا، تب مریم نواز سب سے آگے ہوں گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -