”سپیکر صاحب آپ نے یہ بہت غلط کا م کیا ہے “پی اے سی میں شامل نہ کرنے پر شیخ رشید اسد قیصر کیخلاف میدان میں آ گئے

”سپیکر صاحب آپ نے یہ بہت غلط کا م کیا ہے “پی اے سی میں شامل نہ کرنے پر شیخ ...
”سپیکر صاحب آپ نے یہ بہت غلط کا م کیا ہے “پی اے سی میں شامل نہ کرنے پر شیخ رشید اسد قیصر کیخلاف میدان میں آ گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کا کوئی حق نہیں ہے کہ مجھے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں شامل ہونے سے روکے ، یہ پارٹی لیڈر کا حق ہے وہ کسے کمیٹی میں شامل کرتا ہے، سپیکر صاحب آپ نے یہ بہت غلط کام کیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں شامل نہ کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں شہبازشریف کسی صورت پسند نہیں ہے ، اگلے پیر تک شہبازشریف کا فیصلہ نہ ہوا تو میں خاموش نہیں رہوں گا ، سپیکر بادشاہ آدمی ہے ، سپیکر کا کوئی حق نہیں ہے کہ مجھے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں شامل ہونے سے روکے ، یہ پارٹی لیڈر کا حق ہے وہ کسے کمیٹی میں شامل کرتا ہے ۔

شیخ رشید نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر کا کوئی اختیار نہیں کہ وہ شہبازشریف کو ریمانڈ میں بلائے ، سپیکر صاحب آپ نے یہ بہت غلط کام کیا ہے ، میں پاکستان کا سینئر پارلیمنٹرین ہوں اور عمران خان کی وجہ سے خاموش ہوں ، مجھے وزارت کی کوئی فکر نہیں ہے اور فکر ہے تو صرف غریب عوام کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی سیاست قطری سے شروع ہوکرپتھری پرختم ہوتی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ کل کی ملاقات کے بعد مجھے یقین ہو گیاہے کہ عمران خان کے پاس ڈھیل ہے نہ ہی ڈیل ہے ۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم 11 فروری کوتھل ایکسپریس کاافتتاح کریں گے، پاکستان میں ریلوے کاجال بچھادوں گا، 12 فروری سے ریلوے ٹریکس کی چیکنگ کروں گا، ریلوے میں مزدوروں کی تعداد دگنی کریں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -