احتساب عدالت نے واپڈا ملازم کی کرپشن ثابت ہونے پر ایسی سزا سنا دی کہ سرکاری ملازمین کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

احتساب عدالت نے واپڈا ملازم کی کرپشن ثابت ہونے پر ایسی سزا سنا دی کہ سرکاری ...
احتساب عدالت نے واپڈا ملازم کی کرپشن ثابت ہونے پر ایسی سزا سنا دی کہ سرکاری ملازمین کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے غیر قانونی اثاثہ جات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے واپڈا کے سینئر کلرک سردار خان کو 3 سال قید اور 2 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا کے سینئر کلرک سردار خان کیخلاف احتساب عدالت میں غیر قانونی اثاثہ جات کا مقدمہ چل رہا تھا جس کی پیروی نیب کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے کی۔ احتساب عدالت ون کے جج منور شاہوانی نے جرم ثابت ہونے پر سردار خان کو تین سال قید اور دو کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق احتساب عدالت نے جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کے تمام اثاثے ضبط کرنے کا حکم بھی دیدیا ہے۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -