شیخ رشید کا ہر مزدور کوعمران خان کی طرف سے 3 ہزار روپے دینے کا اعلان

شیخ رشید کا ہر مزدور کوعمران خان کی طرف سے 3 ہزار روپے دینے کا اعلان
شیخ رشید کا ہر مزدور کوعمران خان کی طرف سے 3 ہزار روپے دینے کا اعلان

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرریلوے شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ریلوے مزدوروں کو تین تین ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں کیریج فیکٹری ریلوے سٹیشن پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ماضی میں محکمہ ریلوے میں چوروں اور لٹیروں نے ایک ایک کھرب کی مشینیں خریدیں، ریلوے ترقی کے بجائے تنزلی کی طرف گیا ، ہم ریلوے بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے مزدوروں کی بہتری کیلیے اقدامات کریں گے۔وزیرریلوے نے کہا کہ وزیر اعظم دس فروری کو تھر ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنا چاہتے ہیں ، آئندہ برس ریلوے اپنا بجٹ خود بنا کر اسمبلی میں پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کسی صورت قبول نہیں ،یہ بارگین کر رہے ہیں ،کوئی بارگین نہیں ہو گی،اسپیکرقومی اسمبلی مجھے پی اے سی کا ممبر بننے سے نہیں روک سکتے،انہیں کوئی صوابدیدی اختیار نہیں۔شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا کہ میں صرف اور صرف عمران خان کی وجہ سے چپ ہوں،مجھے غریب عوام کی فکر ہے۔

وزیرریلوے شیخ رشید نے شریف برادران پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قطری سے شروع ہوتے ہیں اور پتھری پر ان کی سیاست ختم ہو جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -