”سی پیک کا مطلب کیا ہے؟“ فواد چوہدری کے پوچھنے پر طلال چوہدری نے ایسا جواب دیدیا کہ سب کی ہنسی چھوٹ گئی

”سی پیک کا مطلب کیا ہے؟“ فواد چوہدری کے پوچھنے پر طلال چوہدری نے ایسا جواب ...
”سی پیک کا مطلب کیا ہے؟“ فواد چوہدری کے پوچھنے پر طلال چوہدری نے ایسا جواب دیدیا کہ سب کی ہنسی چھوٹ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیاستدان اپنی اپنی جماعت اور اقدامات کے دفاع کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہیں جس کا اندازہ ٹی وی ٹاک شوز دیکھنے والا ہر شخص بخوبی کر سکتا ہے۔
ہر ٹاک شو میں مختلف جماعتوں کے نمائندوں کو دعوت دی جاتی ہے جو بعض اوقات اخلاقیات کی حد بھی پار کر دیتے ہیں تاہم پی ٹی آئی کے رہنماءاور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءطلال چوہدری نے اخلاقیات کی حدود تو نہ پھلانگیں مگر ایک ایسا ’چٹکلا‘ ضرور بن گیا کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں طلال چوہدری پاک، چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا کریڈیٹ لینے کی کوشش کر رہے تھے کہ فواد چوہدری نے پوچھا ”طلال چوہدری صاحب! لفظ ’سی پیک‘ سے بنتا کیا ہے؟“
طلال چوہدری نے کہا کہ میں اس کی سیکیورٹی سے لے کر ایک ایک چیز بتا سکتا ہوں اور ہم نے ہی اس کا نام بھی رکھا ہے، سی پیک مخفف ہے ’چائنہ اکنامک کوریڈور‘ کا، اور ہم نے یہ نام رکھا ہے۔ طلال چوہدری کی اس بات پر ناصرف فواد چوہدری کی ہنسی چھوٹ گئی بلکہ پروگرام کے میزبان ندیم ملک بھی ہنسی روکنے میں ناکام نظر آئے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔