پورا گروہ تحریک انصاف میں شامل ہونے کو تیار،معاملات طے، سیاسی میدان سے بڑی خبرآگئی

پورا گروہ تحریک انصاف میں شامل ہونے کو تیار،معاملات طے، سیاسی میدان سے بڑی ...
پورا گروہ تحریک انصاف میں شامل ہونے کو تیار،معاملات طے، سیاسی میدان سے بڑی خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنمائوں کا ایک بڑا گروہ تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے تیار ہے ، اس حوالے سے تحریک انصاف کیساتھ معاملات بھی طے پا گئے ہیں۔

سابق صدر پرویز مشرف کے مزید ساتھی ان کا ساتھ چھوڑنے کو تیار ہو گئے، آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر ڈاکٹر امجد پہلے ہی کپتان کے قافلے کا حصہ بن چکے ہیں انھوں نے یکم فروری کو وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران تحریک انصاف کا حصہ بننے کا اعلان کیا تھا۔

ڈاکٹر امجد کے بعد اب مزید پنچھی اڑنے کو تیار بیٹھے ہیں جن کی تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے تقریب کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں جو آج سہ پہر لاہور میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد داد آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنمائوں کا تحریک انصاف میں شامل ہونے کا خیر مقدم کریں گے۔