پی ایس ایل میں شرکت کیلئے پشاور زلمی کے کرکٹرز کی دبئی روانگی شروع

پی ایس ایل میں شرکت کیلئے پشاور زلمی کے کرکٹرز کی دبئی روانگی شروع
پی ایس ایل میں شرکت کیلئے پشاور زلمی کے کرکٹرز کی دبئی روانگی شروع

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن کیلئے پشاور زلمی کے کرکٹرز کی دبئی روانگی شروع ہو گئی ہے اور تمام کھلاڑی اپنے شہروں سے دبئی پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی دبئی میں ہی موجود ہیں جبکہ ٹیم میں شامل پاکستانی کھلاڑی آج دبئی روانہ ہو رہے ہیں، اس کے علاوہ دیگر غیر ملکی کرکٹرز بھی جلد زلمی سکواڈ جوائن کریں گے۔

پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔ سٹار بلے باز کامران اکمل کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل فور میں اچھی کارکردگی کیلئے پرامید ہیں جبکہ عمید آصف نے کہا کہ پشاور زلمی ٹورنامنٹ کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

نبی گل نے پشاور زلمی کے مداحوں سے دعاکی اپیل کی جبکہ ابتسام شیخ نے کہا کہ پشاور زلمی ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی اور چیمپین ہونے کا اعزاز دوبارہ اپنے نام کرے گی۔

مزید :

کھیل -