دوسرے ٹی 20 میں بھارت کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو شکست، سیریز 1-1 سے برابر

دوسرے ٹی 20 میں بھارت کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو شکست، سیریز 1-1 سے برابر
دوسرے ٹی 20 میں بھارت کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو شکست، سیریز 1-1 سے برابر

  

آکلینڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ کولن ڈی گرینڈہوم 50 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ٹم سیفرٹ نے 12، کولن منرو نے 12، کین ولیم سن نے 20، ڈیریل مچل نے 1، راس ٹیلر نے 42، مچل سینٹنر نے 7، سکاٹ کوگلیجن نے 2 اور ٹم ساﺅتھی نے 2 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے کرونل پانڈیا سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 28 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور خلیل احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بھوینشور کمار اور ہردیک پانڈیا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

بھارتی ٹیم نے مقررہ ہدف 19 ویں اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے ناصرف میچ میں فتح حاصل کی بلکہ سیریز بھی 1-1 سے برابر کر دیا۔ بھارت کے روہت شرما نے 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے جبکہ شیکھر دھون نے 30، رشبھ پنت نے 40، وجے شنکر نے 14 اور مہندرا سنگھ دھونی نے 20 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کوئی بھی باﺅلر خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہر نہیں کر سکا جبکہ ٹم ساﺅتھی سب سے مہنگے باﺅلر ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں 34 رنز دئیے مگر ایک بھی وکٹ حاصل نہ کر سکے البتہ لوکی فرگوسن، ایش سودھی اور ڈیرل مچل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -