وزیراعظم کا پاناما لیکس میں شامل افراد کو تلاش کرنے کا حکم

وزیراعظم کا پاناما لیکس میں شامل افراد کو تلاش کرنے کا حکم
وزیراعظم کا پاناما لیکس میں شامل افراد کو تلاش کرنے کا حکم

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پاناما لیکس میں شامل افراد کو تلاش کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذرائع کے حوالے سے جیونیوز نے بتایاکہ پاناما لیکس میں شامل 250 سے زائد افراد ٹیکس ایمنسٹی لے چکے ہیں اور پاناما لیکس کی بیشتر کمپنیاں چین منتقل ہوچکی ہیں۔ذرائع وزیراعظم سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس میں شامل 175 افراد کو تلاش نہیں کیا جا سکا جب کہ 78 افراد کی معلومات نا مکمل تھیں جن کی تلاش کے لیے ایجنسیوں کی مدد لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جزیرہ پاناما کی ایک لاء فرم موساک فونسیکا نے پاناما میں جائیداد بنانے والی دنیا کی اہم شخصیات کے بارے میں ایک کروڑ 10 لاکھ دستاویزات جاری کیں جس میں آف شور کمپنیاں بنانے والے پاکستان سمیت دنیا کی نامور شخصیات کے نام سامنے آئے۔ان دستاویزات کا پاکستان میں سب سے بڑا نقصان سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہوا جس پر سپریم کورٹ نے 28 جولائی 2017 کو پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دیا۔

مزید :

قومی -